05 January 2018 - 18:10
News ID: 432533
فونت
پاکستان کے شہر کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
وہابی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان  کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سہراب گوٹھ اور مومن آباد کے علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع  پر رینجرز اور سی ٹی ڈی نے چھاپا مارا جس پر علاقے میں موجود وہابی دہشت گردوں نے رینجرز اور سی ٹی ڈی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا تاہم آپریشن کے دوران کسی کے زخمی ہونے یا مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا جب کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے سہراب گوٹھ کے بعد گرومندر کے قریب ایک اور مقام پر چھاپا مارا، سرچ آپریشن کے دوران 10 بلاک بم اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬