07 January 2018 - 16:51
News ID: 432556
فونت
سعودی حکام نے ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے ۱۱ سعودی شہزادوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے ۱۱ سعودی شہزادوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے تاریخی شاہی محل قصرالحوکم میں حکومت کی جانب سے مالی اعانت میں کٹوتی اور دیگر سہولیات کی بندش پر احتجاج کرنے کے الزام میں حکام نے کارروائی کرکے ۱۱شہزادوں کو گرفتار کرلیا جب کہ بطور سزا زیرِ حراست شہزادوں اور ان کے  اہل  خانہ  کے پانی و بجلی بلز کی ادائیگی بھی روک دی گئی۔

سعودی عرب کے ٹرمپ نواز حکام نے گرفتار شہزادوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس  کارروائی کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری کی ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرپشن اور احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث کئی موجودہ اور سابق اعلیٰ حکام سمیت شاہی خاندان کے درجنوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے ۔

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کرپشن کے بڑے اسکینڈلوں ميں ملوث ہیں اور وہ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اپنے حریف شہزادوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬