11 January 2018 - 16:34
News ID: 433595
فونت
قطری وزیرخارجہ اور نائب وزیر اعظم :
قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور قطر سیاسی لحاظ سے بعض علاقائی مسائل پر اختلاف رائے رکھتے ہیں تاہم ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔
محمد بن عبدالرحمن آل ثانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیرخارجہ اور نائب وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے قطر کے سرکاری ٹی وی کے پروگرام حقیقت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے قطر کو درپیش بحران سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی اس نے ہمارے عوام کو بھوکا رکھنے کا کوئی اقدام کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران نے قطری بحران کو قطری قوم کے خلاف استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر کو اپنے ہمسایوں کی طرف سے ناکہ بندی کا سامنا ہوا مگر ایران نے قطری قوم کو نقصان پہنچانے یا انھیں بھوکا رکھنے کے لئے اس صورتحال سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا۔

قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور قطر سیاسی لحاظ سے بعض علاقائی مسائل پر اختلاف رائے رکھتے ہیں تاہم ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ قطر اور اس کے پڑوسی عرب ممالک کے درمیان کشیدگی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬