18 January 2018 - 12:01
News ID: 434680
فونت
اقوام متحدہ کے ترجمان :
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ جوہری معاہدہ صرف امن سمجھوتہ یا علاقائی معاہدہ نہیں بلکہ عالمی تخفیف اسلحہ کے لئے ایک اہم معاہدہ ہے ۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کو دو سال پورا ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے میں غیرمتعقلہ مسائل کو منسلک نہیں کرنا چاہئے۔

یہ بات ترجمان اقوام متحدہ استیفان ڈوجیریک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے متعلق سربراہ اقوام متحدہ کے بیان کو پڑھ کر سنایا۔

انٹونیو گوٹیریش نے ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ کو جسے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی حمایت حاصل ہے، دو سال پورا ہونے کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ صرف امن سمجھوتہ یا علاقائی معاہدہ نہیں بلکہ عالمی تخفیف اسلحہ کے لئے ایک اہم معاہدہ ہے اور بہتر اسے میں ہے کہ غیرمتعلقہ مسائل سے اس معاہدے کو نہ جوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کے ذریعے ایک ایسا جامع نظام قائم کردیا گیا جس سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کو پُرامن رکھنے کا دائمی اطمینان حاصل ہوا۔

ترجمان اقوام متحدہ نے انٹونیو گوٹیریش کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے بارہا ایرانی جوہری پروگرام کو پُرامن ہونے کی تصدیق کی ہے اور اس حقیقت کو دنیا کے مختلف ممالک نے بھی تسلیم کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬