25 January 2018 - 22:04
News ID: 434773
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل ختم نبوت سے غداری کرنیوالے حکمرانوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی پیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پیر سیال شریف نے وزیراعلی سے ملاقات کے بعد احتجاج منسوخ نہیں ملتوی کیا ہے، تحریک ختم نبوت مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

سنی اتحاد کونسل علماء کی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔ سنی اتحاد کونسل رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ کے مطالبہ پر قائم ہے، ہم اگلے لائحہ عمل کے اعلان کیلئے ۵ علماء کی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار کریں گے، رانا ثناءاللہ کو تجدید ایمان اور شرعی توبہ کے بغیر معافی نہیں ملے گی، حکومت کا دامن صاف ہے تو راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لائی جا رہی۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ تحریک ختم نبوت سے قادیانیت نواز قوتیں کمزور ہوئی ہیں اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا مشن مستحکم ہوا ہے، حکمرانوں کو ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی اور شہدائے فیض آباد کا حساب اور جواب دینا پڑے گا۔ سنی اتحاد کونسل ختم نبوت سے غداری کرنیوالے حکمرانوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

حامد رضا نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم کا بیٹا پنجاب حکومت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گا، ہمارا واضع موقف ہے کہ شریف برادران اسلام، پاکستان اور اہلسنت کے دشمن ہیں، آئندہ الیکشن میں سیٹ ٹو سیٹ ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اہلسنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’نظام مصطفے متحدہ محاذ‘‘ کو بڑی سیاسی قوت بنائیں گے۔

سنی اتحاد کونسل نے پیر سیال شریف سے وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر غور اور مشاورت کیلئے کور کمیٹی کا اجلاس بدھ 7 فروری کو لاہور میں طلب کر لیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬