![محمد بن عبدالرحمن آل ثانی](/Original/1396/04/11/IMG18553358.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایک گفت و گو میں کہا کہ ان کا ملک کسی بھی قیمت پر سعودی عرب کی بالادستی قبول نہیں کرےگا۔
قطری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قطر ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور اس کی اپنی تاریخ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی سعودی عرب کی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی اور قطر کے عوام اپنے اقتدار اعلی کے دفاع کے لئے تیار ہیں۔
قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ ان کا ملک موجودہ بحران کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر تیار ہے تاہم اس کے لئے شرط یہ ہے کہ قطر کے قومی اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب علاقے کی صورتحال منجملہ یمن اور لبنان کے حالات پر نظر ڈالی جاتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب کی پالیسی صرف قطر میں ہی عدم استحکام پیداکرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ ریاض حکومت کی پالیسی پورے علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کا باعث ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/