28 January 2018 - 22:57
News ID: 434811
فونت
ایرانی وزیر داخلہ :
عبدالرحمان فضلی نے کہا کہ گزشتہ روز انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے ذریعے داعش کے دہشتگردوں کی ٹیم کو گرفتار کرتے ہوئے ملک میں ہتھیاروں، دھماکہ خیز مواد اور دہشتگردوں کی ٹیم کی آمد کو روک کردیا۔
عبدالرحمان فضلی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے ملک کے مغربی علاقے میں داعش کے دہشتگردوں کی حالیہ کاروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی اور سیکورٹی فورسز نے اپنے بروقت آپریشنز کے دوران ملک میں ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور دہشتگردوں کی آمد کو روک کردیا۔

یہ بات عبدالرحمان فضلی نے اتوار کے روز ملک کے مشرقی اور مغربی علاقے کی پائیدار سلامتی کی ترقی سے متعلقہ کونسل کی پانچویں نشست پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ روز انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے ذریعے داعش کے دہشتگردوں کی ٹیم کو گرفتار کرتے ہوئے ملک میں ہتھیاروں، دھماکہ خیز مواد اور دہشتگردوں کی ٹیم کی آمد کو روک کردیا۔

فضلی نے کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز متعدد رپورٹوں کے مطابق، ایران کے مغربی علاقے میں 21 دہشتگرد عناصر پر مشتمل داعش کی ٹیم میں سے 16 ملوث عناصر کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی شیطانی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حساس اداروں کی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین ایرانی اہلکار شہید اور ایک دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ایرانی سرحدی علاقوں کی قوم اور سیکورٹی فورسز کی بروقت ہوشیاری کے ساتھ ملک میں سرحدی علاقوں کو بہتر کنٹرول کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ملک کے خلاف خطروں کی روک تھام کے لئے ایرانی عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورسز نے گزشتہ روز ایران کے مغربی علاقے میں 21 دہشتگرد عناصر پر مشتمل داعش کی ٹیم کو گرفتار کرتے ہوئے ان عناصر کی شیطانی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬