رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے سیکرٹری جنرل حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ آج صہیونیوں کی جعلی اور غیر قانونی ریاست اپنی سب سے کمزور پوزیشن پر ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو ایک ناجائز اور غیرقانونی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے لیے امریکی صدر کی حالیہ کوششیں ایک پریشان کن خواب کی طرح ہیں۔
حسین امیرعبداللہیان نے بتایا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جو مزاحمتی تحریک کے خوف سے اس جعلی اور خودساختہ ملک کے ارد گرد میں کنکریٹ دیواروں کے کھینچنے کے ذریعہ اس ریاست کو تحفظ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر چند داعش نے اسلامی ممالک کی تباہی کے لیے اس ناجائز ریاست کی بڑی حمایت کی لیکن فی الحال تل ابیب اپنی سب سے کمزور پوزیشن پر واقع ہے۔
عبداللہیان نے بتایا کہ آل سعود اور ٹرمپ بھی اسرائیل کی اس بگرتی ہوئی صورتحال میں اس ناجائز ریاست کو نہیں بچا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرگز اسرائیل کو فلسطین اور علاقائی امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/