30 January 2018 - 19:06
News ID: 434836
فونت
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی :
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے کہا: استقامتی محاذ کے مجاہد اورحزب اللہ میں ملت لبنان کے بیٹے خطے میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے علمائے لبنان کے مجمع میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: لبنانی افواج اوراستقامتی محاذ پر لڑنے والوں نے خطے میں مغربی حمایت یافتہ ٹولوں اور تکفیری گروہوں کے خلاف جو جنگ لڑی ،خطے میں اہم ترین جنگ تھی ، جس نے  ملت لبنان سے بہت بڑے خطرے کو دور کیا۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا: پورے عالم اسلام کو استقامتی محاذ پر لڑنے والوں ؛ لبنانی، عراقی اور شام سے تعلق رکھنے والے جوانوں کی قدردانی کرنی چاہئے ۔ جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، لیکن دہشتگردوں کی حکومت کو خطے میں تشکیل نہ ہونے دیا۔

مجلس خبرگان رہبری نے کہا اگر داعش خطے میں اپنی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوجاتا ؛ تو دہشتگرد صادر کرنے کا نیا سینٹر کھل جاتا، جو کہ پوری دنیا کے لئے خطرے کا باعث تھا۔

انہوں نے بتایا: صہیونی حکومت نے خطے میں دہشتگردوں کی حکومت کی تشکیل کے لئے بھرپور کوشش کی، لیکن استقامتی محاذ پر لڑنے والے مجاہدوں نے اس فتنہ کو جڑ سے ہی ختم کر دیا۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: انشاء اللہ دہشتگردی کو اصلی اور پہلا مرکز بھی جلد اسی سرنوشت سے دوچار ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬