01 February 2018 - 11:43
News ID: 434854
فونت
روس کے ایوان صدر کے ترجمان :
روس نے کہا ہے کہ وہ امریکی اقدامات کے مقابلے میں قومی مفادات کا بھرپور طریقے سے دفاع کرے گا۔
روس کی وزارت دفاع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف کا کہنا تھا کہ روس پوری طرح سے ہوشیار ہے کیونکہ ماسکو کے بارے میں امریکی پالیسیوں میں غیر یقینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو امریکہ کے ساتھ اپنے اختلافات کے سامنے رکھتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کی جانب پوری ہوشیاری کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دو سو دس قریبی ساتھیوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن میں سے ایک سو چودہ افراد سیاستداں اور چھیانوے افراد تاجر اور سرمایہ کار ہیں۔

اس فہرست میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور وزیراعظم دیمتری میدوی دیف کا نام بھی شامل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬