رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مسئولین کی مرکزی تربیتی ورکشاپ سےسرگودھا میں خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ مکتب اہلبیت وطن عزیز پاکستان کا فطری دفاع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مظبوط اور موثر سیاسی کردار پاکستان کی پالیسی سازی کو درست راستے پر گامزن رکھنے کا ضامن ہے ،اس مکتب کے پیروکاروں کا قتل اور ان کے استحصال کی کوشش دراصل پاکستان کو کمزور کرنے کے سازش ہے ۔
انہوں نے بیان کیا کہ ملک بھر میں خون دیا ہے لیکن کبھی وطن،اس کے اداروں اور اس کے اثاثوں کی تکریم پر حرف نہیں آنے دیا، یہ ظرف صرف مکتب اہلیت سے مخصوص ہے ، شیعہ سنی وحدت کے لیے آخری حد تک جائیں گے لیکن تکفیری گروہوں کو ملکی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی اور مرکزی کابینہ کے افراد بھی موجود تھے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/