08 February 2018 - 16:32
News ID: 434951
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ دبئی سے پاکستانیوں کی کھربوں روپے کی غیر قانونی دولت کی واپسی یقینی بنائی جائے۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا ایمانی ایشو دبانے کی حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قانون سازی خوش آئند ہے، آزاد کشمیر کے تمام ممبران اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی : قادیانیوں اور ان کے حکومتی سرپرستوں کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی، رانا ثناء اللہ قادیانیت نوازی کی سزا سے بچ نہیں سکتا، نواز شریف نے غیر ملکی آقاؤں کو قادیانیوں سے متعلق قوانین بدلنے کی یقین دہانی کروائی تھی، اسی وجہ سے ختم نبوت کا حلف نامہ بدلنے کی کوشش کی گئی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دبئی سے پاکستانیوں کی کھربوں روپے کی غیر قانونی دولت کی واپسی یقینی بنائی جائے۔ بیرونی بینکوں میں پڑا لوٹ مار کا پیسہ واپس لا کر غیر ملکی قرضے اتارے جا سکتے ہیں۔ فوج اور عدلیہ نواز شریف کے باغیانہ رویہ کا نوٹس لے۔ ن لیگ کی سیاست بند گلی میں داخل ہو گئی ہے۔ پوری قوم موجودہ نااہل حکومت کی رخصتی کی منتظر ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی جلد واپسی یقینی بنائی جائے کیونکہ افغان مہاجرین پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا نوٹس لے۔ ن لیگی حکمران بھارت کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ مودی کے یار پاکستان کا دفاع نہیں کر سکتے۔ پاکستان کو بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والے دلیر حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ نواز شریف بھارت اور امریکہ کے خلاف کبھی زبان نہیں کھولے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬