‫‫کیٹیگری‬ :
09 February 2018 - 14:37
News ID: 434962
فونت
آیت اللہ کاظم صدیقی:
ایران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران امریکا نے بارہا ایران سے طمانچے کھائے ہیں اور اس کو ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔
آیت اللہ کاظم صدیقی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کے تعلق سے امریکی سازشوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور اس کےاتحادیوں کو گذشتہ برسوں کے دوران ایران کی جانب سے بارہا طمانچے رسید ہوئے ہیں۔

آیت اللہ کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ امریکا، سعودی عرب اوراس کے اتحادی یہ سمجھ رہے تھے کہ دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل، عراقی کردستان کو عراق سے الگ، لبنان کا مسئلہ کھڑا کرکے اور ساتھ ہی استقامتی محاذ کو کمزور اور عراق پر قبضہ کرکے ایران کو الگ تھلگ کردیں گے، لیکن ایران نے رہبرانقلاب اسلامی کی درایت اور تدبیر کی بدولت امریکا اور اس کے اتحادیوں کو زوردار طمانچہ رسید کیا۔

آیت اللہ کاظم صدیقی نے ایام اللہ عشرہ فجر کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو ایک معجزہ قراردیا اورکہا کہ ایٹمی، طبی، میزائلی نینو اور ایرو اسپیس کے ساتھ بہت سے دیگر میدانوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت اسلامی انقلاب کا ہی ثمرہ ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بدولت ایرانی عوام کو دوبارہ خود مختاری اور عزت و سربلندی نصیب ہوئی اور ایران عالمی لٹیروں سے محفوظ ہوگیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬