11 February 2018 - 19:53
News ID: 434991
فونت
خواجہ حمیدالدین سیالوی :
آستانہ سیال شریف سرگودہا کے سجادہ نشین نے کہا کہ مجھے روزانہ فون کے ذریعے دھمکیاں ملتی ہیں، کبھی کہا جاتا ہے کہ آپ کل کا سورج نہیں دیکھیں گے۔
حمیدالدین سیالوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستانہ سیال شریف سرگودہا کے سجادہ نشین خواجہ حمیدالدین سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ میں کبھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاست نہیں کروں گا، نظام الدین سیالوی سیاست سے دستبردار ہوگئے ہیں، میں نے نظام الدین سے کہا کہ سیاست سے دستبردارنہ ہوں اور سارا دباؤ میری جانب موڑدیں۔

حمید الدین سیالوی نے کہا کہ انہوں نے نظام الدین سے کہا کہ وہ سب سے کہہ دیں کہ وہ سب کچھ میرے کہنے پر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء الله وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ڈراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ان سے استعفیٰ لیا گیا تو وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پول کھول دیں گے۔

پیر حمید الدین سیالوی نے یہ بھی کہا کہ مجھے روزانہ فون کے ذریعے دھمکیاں ملتی ہیں، کبھی کہا جاتا ہے کہ آپ کل کا سورج نہیں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اب تک رانا ثناءالله کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہوں، شہباز شریف اپنی مرضی سے آئے، میں نے نہیں بلایا، شہباز شریف نے آکر میرے پیر اور گھٹنے پکڑے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2017ء میں صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے خواجہ حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں خواجہ حمید الدین سیالوی نے زعیم قادری سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو ساتھ لانے کا کہا تھا۔

پیر سیالوی نے زعیم قادری سے کہا تھا کہ وہ رانا ثناءاللہ سے کہیں کہ وہ ٹی وی پر آکر کہیں کہ وہ قادیانیوں کو غیر مسلم سمجھتے ہیں، دوبارہ کلمہ پڑھیں اور استعفیٰ بھی پیش کریں۔

اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے مختلف انٹریوز میں کہا تھا کہ خواجہ حمید الدین سیالوی کے ارد گرد موجود لوگوں نے غلط فہمیاں پیدا کردی ہیں اور وہ جلد ان سے ملاقات کرکے غلط فہمیاں دور کردیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬