16 February 2018 - 20:42
News ID: 435054
فونت
لاہور میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
 انقلاب اسلامی ایران کی ۳۹ ویں سالگرہ کا پروگرام/ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے لعل مہدی خان رہنما آئی او پاکستان، علامہ محمد حسین اکبر پرنسپل ادارہ منھاج الحسین لاہور، خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل علی اکبر رضائی فرد اور قونصل جنرل ایران لاہور مجید صادقی دولت آبادی نے خطاب کیا اور تقریب میں ایران سے خصوصی طور پر تشریف لائے موسیقی کے گروپ دستان گویا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس گروپ کی خاص بات یہ تھی کہ گروپ لیڈر کے علاوہ تمام ممبران گونگے تھے اور گروپ لیڈر کے ہاتھوں کے اشارے سے اپنے کمال فن موسیقی کا اظہار کر رہے تھے۔

لاہور کے شہریوں نے دل کھول کر فنکاروں کو داد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات اتنے ہی پرانے ہیں جتنے دونوں ممالک، پاکستان کو سب سے پہلے ایران نے تسلیم کیا تھا اور انقلاب کے بعد پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے ایران پاکستان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی لیکن تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستان اور ایران کے عوام کو ایک دوسرے سے دور نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کیساتھ ثقافتی و اسلامی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ایران میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر جتنی خوشی ایرانی قوم منا رہی ہے اتنی خوشی ہی پاکستانی قوم بھی منا رہی ہے، پاکستانی اور ایرانی یک جان و دو قالب ہیں۔

تقریب کے آخر میں ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کی جانب سے مہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں اور اسلامی انقلاب کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬