23 February 2018 - 14:58
News ID: 435133
فونت
نجباء مقاومتی تنظیم نجبا کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کا دورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرے میں اسرائیل کے نیوز پیرپ نے لکھا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی .
نجباء

رسا نیوز ایجنسی کی نجبا میڈیا سے رپورٹ کے مطابق، روزنامه «ٹایمز» اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ « حزب‌الله – اسرائیل جنگ میں عراقی مقاومتی گروپوں کی معاونت» کے حوالے سے لکھا ہے کہ  شیخ اکرم الکعبی کا دورہ لبنان اور شهید «عماد مغنیه» کی سالگرہ میں شرکت معنی خیز ہے۔

صھیونی اخبار نے نجباء کو ایک «طاقتور» گروپ قرار دیتے ہوئے لکھتا ہے: نجباء اور حزب اللہ سال ۲۰۱۳ سے شام میں یکجا لڑ رہی ہیں اور داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

روزنامہ ٹایمز اسرائیل نے نُجَباء اور حزب‌الله کو ایرانی حمایت یافتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کی جنگ اور اہم علاقوں کی آزادی میں انکا کردار اہم رہا ہے۔

اخبار کی ویب سایٹ میں لکھا ہے: الکعبی نے عماد مغنیه کے مزار پر حاضری دی اور عہد کیا کہ  اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب‌الله کے ہمراہ ہوں گے۔

ٹایمز اسرائیل نے مزید لکھا : نجبا لیڈروں کا کہنا ہے کہ جس طرح وہ شام میں متحد تھے  اسرائیل کے خلاف محاز میں بھی یکجا ہوں گے۔/ ۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬