24 February 2018 - 11:42
News ID: 435141
فونت
تازہ ترین سیٹلائٹ امیجز سے ظاہر ہوا ہے کہ میانمار حکومت نے راخین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے کئی دیہات پوری طرح مسمار کر دیے ہیں۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ سیٹلائٹ تصاویر ڈیجیٹل گلوب نے ایسوسی ایٹڈ پریس نیوزایجنسی کو فراہم کی ہیں جن میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ  کس طرح میانمار حکومت نے راخین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے کئی دیہات کومسمار کئے۔

اس ادارے کے مطابق میانمار کی حکومت نے اپنی اس کارروائی سے اہم شہادتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔

گزشتہ برس اگست میں میانمار کی فوج کی کارروائی کے دوران لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کر لی تھی اور وہ اب تک وہیں مقیم ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬