08 March 2018 - 16:26
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435282
فونت
بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی اپیل کورٹ نے پندرہ سیاسی قیدیوں کی سزائے موت اور انیس کی عمر قید کی توثیق کردی ہے۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان افراد پر دیگر ملکوں کے لیے جاسوسی کرنے ، دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھنے اور پیسے لیکر ملک میں تخریب کاری کرنے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔بحرین کے نام نہاد محکمہ انصاف نے ملک کے شہریوں کے خلاف شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لیے دعوی کیا ہے کہ یہ لوگ ایران اور حزب اللہ کے ساتھ بھی رابطے میں تھے۔

دوسری جانب بحرین کی انقلابی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے اپنے ملک پر سعودی عرب کے ناجائز قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔چودہ فروری کو سعودی فوجیں بحرین کی شاہی حکومت کو عوامی انقلاب کی موجوں سےبچانے کے لیے بحرین میں داخل ہوئی تھیں۔اس موقع پر ملک کے کئی علاقوں میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے بھی کئے ہیں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬