رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق میانمار کی ریاست راکھائن میں فوج روہنگیا مسلمانوں خلاف کیے گئے جرائم کو چھپانے کیلیے دیہات کو مسمار کر کے نئے سرے سے تعمیر کررہی ہے اور یہاں خوفناک شکل میں فوجیوں کو تعینات کررہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل راکھائن کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمارکی مسلح افواج نے تشدد کے واقعات کی وجہ سے گھر بار چھوڑ کر جانے والے روہنگیا مسلمانوں کے رہائشی علاقے پرقبضہ کرلیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بحرانی یونٹ کی منتظم تیرانہ حسن نے کہا ہے کہ علاقے میں خوفناک شکل میں فوجی تعیناتی نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کے ثبوتوں کوختم کردیا ہے اور اب روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانی جرائم میں ملوث سکیورٹی فورسزکی طرف سے نئے بیس قائم کیے جارہے ہیں۔
تیرانہ حسن نے کہاکہ اس صورت حال نے روہنگیا مہاجرین کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کو مزید محال کردیاہے۔