رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے ۱۸ مارچ شہید سبط جعفر زیدی کی برسی کی مناسبت سے بیان جاری کیا ۔
انہوں نے کہا: شہید پروفیسر ایک انتہائی ذمہ دار شاعر اہلبیت (ع) تھے۔ لاتعداد لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حضرت امام زمانہ (عج) کی غیبت پر توجہ شہید سبط جعفر کے کلام کے بعد دی، یعنی شہید پروفیسر نے اپنے کلام کے ذریعے لوگوں کو حضرت امام مہدی (عج) کی طرف متوجہ کروایا اور لوگوں کو غیبت امام (عج) کے دوران حقیقی معنوں میں مفہوم انتظار کی طرف متوجہ کیا شہید سب کو ایک کرنے کی کوشش کرتے تھے، نہ صرف مسلک کے دائرے میں بلکہ وہ اتحاد بین المسلمین کیلئے بھی کوشاں تھے اور اس حوالے سے شدید خواہش رکھتے تھے۔ وہ ہر ایک سے یہی کہتے تھے کہ تمام مسالک کو مشترکات پر جمع ہو کر اسلام دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا چاہیئے کیونکہ دشمن کا مقابلہ اسی طرح ممکن ہے۔
واضح رہے کہ امریکی پےرول پر پلنے والے دہشتگردوں نے 18 مارچ کو استاد پروفیسر سبط جعفر زیدی کو اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا کہ جب وہ لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج سے باہر نکل رہے تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰