سعودی کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں صیہونی تنظیموں اور اسرائیلی لابی اپیک کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے پہلے ہی محمد بن سلمان اور اسرائیلی لابی کے درمیان ملاقاتوں کی خبریں شائع کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایران کے خلاف گٹھ جوڑ اور سعودی عرب اسرائیل تعلقات ان ملاقاتوں میں سب سے اہم ہیں۔
محمد بن سلمان نے بدھ کے روز امریکہ کے سابق وزرائے خارجہ ہنری کیسنجر اور ہلیری کلنٹن کے علاوہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
سعودی عرب سمیت خطے کی بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں جسے سیاسی ماہرین ایران کے مقابلے کے لئے عرب اسرائیل تعاون کا نام دے رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے