10 April 2018 - 16:12
News ID: 435528
فونت
محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری :
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری تعلیم و تربیت کا کہنا ہے جناب زہراء (س) کا کردار عصر ظہور میں خواتین کےلیے مشعل راہ ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری تعلیم و تربیت محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے جناب زہراء (س) کا کردار عصر ظہور میں خواتین کےلیے مشعل راہ ہے ۔

اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں خواتین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ان انہوں نے وضاحت کی : آپ راہ ولایت کی پہلی شھیدہ ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا کہ جناب زہراء(س) نے ہر میدان میں کامل نمونہ عمل پیش کیا. ظہور امام(ع) کی زمینہ سازی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

خانم نرگس سجاد جعفری کا کہنا تھا جناب زہراء (س) نے ہر حال میں ایک خاتون کے کردار کو متعین کردیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین جناب زہراء (س) کو اسوہ قرار دیتے ہوئے خواتین کی تعلیم و تربیت کر رہا ہے، خواتین کی نشست میں محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے تنظیم کی اہمیت پر گفتگو کی، اس موقع پرمحترمہ قندیل کاظمی اور محترمہ فروا بھی موجود تھیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬