16 April 2018 - 21:39
News ID: 435584
فونت
نیاز نقوی:
ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پید اکرنا ہوگا، عالمی استکبار تفرقہ بازی کی بنیاد پر مسلمانوں کو پہلے تقسیم کرکے اکیلے اکیلے مارنا چاہتا ہے، شام اس کا شکار ہونیوالوں میں سے ایک ملک ہے ۔
 حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کا شام پر حملہ داعش کے دہشتگردوں اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہے، عالمی برادری کو امریکی جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہئے، اقوام متحدہ سے امریکی مذمت میں قرارداد کا مسترد ہونے کا مطلب ہے جنگل کا قانون، امریکہ کو اب تک روہنگیا میں قتل کئے جانیوالے مسلمان، کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی اور غاصب اسرائیلی افواج کی فلسطینی مسلمانوں پر روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالے مظالم یاد کیوں نہیں رہتے؟ اس لئے کہ وہ مسلمان ہیں؟

 علامہ نیاز نقوی نے لاہور میں طلباء سے گفتگو میں کہا کہ امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پید اکرنا ہوگا، عالمی استکبار تفرقہ بازی کی بنیاد پر مسلمانوں کو پہلے تقسیم کرکے اکیلے اکیلے مارنا چاہتا ہے، شام اس کا شکار ہونیوالوں میں سے ایک ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقائق کو نہیں جھٹلایا جا سکتا کہ شام میں تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کے تعاون سے اکٹھا کیا گیا، داعش بنوائی گئی، اب جب شامی حکومت دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہوئی ہے تو امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو جھوٹا پراپیگنڈہ یاد آگیا ہے، امریکہ نے آج تک مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند نہیں کی، مگر شام کے دہشتگردوں سے انہیں ہمدردی ہوگئی ہے کیونکہ اس میں اسرائیلی اور امریکی مفادات ہیں۔

علامہ نیاز نقوی نے او آئی سی کی خاموشی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں اور اسلام کے پیروکاروں اور اسلامی سرزمین کے تحفظ کیلئے سفارتی اور عملی اقدامات کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬