22 April 2018 - 09:14
News ID: 435652
فونت
مصر کے مفتی :
مصر کے مفتی نے اس بیان کے ساتھ کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کے اہم مسائل میں سے ہے قدس شریف کی فراموشی کو اسلامی امت کے ساتھ خیانت جانا ہے ۔
بیت المقدس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتی شوقی عالم نے «القدس تراث لا ینسب» کانفرنس میں تاکید کی ہے کہ خطے اور عالمی حادثات اس بات کا سبب نہ ہوں کہ عالم اسلام کا اصلی مسئلہ قدس شریف کو فراموش کیا جائے ۔

شیخ علام نے قدس شریف کو غاصب صیہونیوں کے چنگل سے آزادی کے لئے بہت زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اسرائیل غاصب حکومت کس دلیل کی وجہ سے خود کو فلسطین اور قدس شریف پر قبضہ کرنے کا حق سمجھتا ہے حالانکہ تمام تاریخی و دینی سندیں ایسا حق نہ اس حکومت کو نہیں دی بلکہ مسلمانوں کو بھی نہیں دی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : قدس کا موضوع سب سے پہلے ایک دینی مسئلہ ہے یہاں تک کہ عاطفی نظریہ سے بھی اس کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ اگر ہم لوگ چاہتے ہیں کہ سچے ہوں تو بہت ساری چیزیں مسجد الاقصی و قدس شریف کے لئے پیش کریں ۔

مصر کے مفتی نے اس بیان کے ساتھ کہ فلسطین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے علمی منصوبے کے ذریعہ قدس سے عشق و محبت کرنے کی ضرورت ہے بیان کیا : ہم لوگوں کا اصل بحران شناخت و معلومات ہے ۔ اسلام قوم پر کوتاہی کا اتہام لگانا فلسطین کے حق میں معاف نہ کی جانے والی خیانت ہے ۔

مصر کے اہل سنت عالم دین نے بیان کیا : ہم لوگ فلسطین کو جو عالم اسلام کا سب سے عظیم مسئلہ ہے فراموں نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہی ہے کہ ہمارے آس پاس جتنے بھی مسائل پیش آتے ہیں سب براہ راست یا با واسطہ قدس سے مرتبت ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬