22 April 2018 - 11:46
News ID: 435660
فونت
اسماعیل ہنیہ :
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم (حماس) کے سربراہ نے کہا کہ البطش نے امت اسلامی، فلسطینی قوم اور تمام انسانوں کی خدمت کے لیے شاندار اقدامات کئے ہیں۔
اسما‏عیل ھنیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم (حماس) کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بدنام زمانہ صہیونی خفیہ ادارےموساد کو ملائیشیا میں فلسطینی سائنسدان اور پروفیسر فادی البطش کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ البطش نے امت اسلامی، فلسطینی قوم اور تمام انسانوں کی خدمت کے لیے شاندار اقدامات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،35 سالہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی محمد البطش کو ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں اس وقت نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں جب وہ نماز فجر کی ادائی کے لیے پیدل مسجد جار رہے تھے

ملائیشیا کے میڈیا کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد میں سے ایک نے ۱۰ گولیاں چلائی تھیں۔ان میں سے چار لیکچرر کے سر اور جسم میں لگی تھیں جس کے نتیجے میں البطش موقع پر ہی دم توڑ گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬