24 April 2018 - 07:43
News ID: 435678
فونت
۱۳ مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکا کے موقع پر کراچی میں مرکزی احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹریٹ انچولی سوسائٹی میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل حجت الاسلام محمد صادق جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی ،مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی، صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودڈومکی نے خصوصی شرکت کی ، جبکہ ڈویژنل کابینہ کے اراکین سمیت تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل صاحبان بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر 13 مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکا کے موقع پر کراچی میں مرکزی احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی جس میں حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔

مرکزی اور صوبائی رہنمائوں نے شرکاء اجلاس کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغازکریں، مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں، ملی انجمنوں اور شخصیات کو شرکت کی دعوت دیں، آئمہ جمعہ سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں اور انہیں یوم مردہ باد امریکا کے حوالے خصوصی طور پر آگاہ کریں تاکہ وہ خطبات میں عوام کو اس ریلی میں شرکت کیلئے آمادہ کرسکیں۔

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن ک سیکریٹری امور سیاسیات میر تقی ظفرنے اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کراچی کے منتخب حلقوں سے بھر پور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہاکہ ووٹرز کے اندراج ، اخراج اور درستگی کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں اضافے کیلئے الیکشن کمیشن کے حکام سے رابطہ کیا ہے انشاء اللہ جلد اس حوالے سے باقائدہ درخواست اعلیٰ حکام کو ارسال کردی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬