شیخ حمودی :
عراقی ڈپٹی سپیکر نے ایران کی موجودگی میں خطے کا ایک اہم اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا جس میں سیکورٹی سمیت خطے کے امن و امان کی صورت حال کی بہتری کے لئے مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کیا جائے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ڈپٹی سپیکر'شیخ حمودی' نے ایران کی موجودگی میں خطے کا ایک اہم اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا جس میں سیکورٹی سمیت خطے کے امن و امان کی صورت حال کی بہتری کے لئے مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کیا جائے۔
عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے خطے کی سلامتی کے ابتر صورت حال کے بارے میں کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں کو چاہیے کہ وہ مشرقی وسطی کے مختلف ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران، عراق ، سعودی عرب اور ترکی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
عراقی سیاستدان نے مغربی ممالک سے شام پر فضائی حملے روکنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ اس طرح کی جارحیت سے خطے کے امن و امان کی صورت حال ابتری کی طرف گامزن ہوگی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے