29 April 2018 - 13:20
News ID: 435741
فونت
جنرل امیر حاتمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج دفاعی ساز و سامان کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔
جنرل امیر حاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی  نے وزارت دفاع میں نئے افسروں کے ورود کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کو آج کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج دفاعی ساز و سامان کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزارت دفاع میں خدمت بہت بڑی توفیق ہے جو اللہ تعالی نے آپ جوان افسروں کو عنایت کی ہے۔ ایران کی مسلح افواج اسلامی نظآم اور ولایت فقیہ کے سائے میں پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران دفاعی وسائل کے لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہے اور آج ہمیں کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ہمارے جوان ایرانی قوم کا مضـوط اور مستحکم قلعہ ہیں جو جدید ترین ہتھیاروں کے علاوہ ایمان کے اسلحہ سے بھی مسلح ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬