30 April 2018 - 13:27
News ID: 435757
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں " ایرانی وسائل اور اشیاء " کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ لیبر کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دو گھنٹوں تک  " ایرانی وسائل اور اشیاء " کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ  کیا۔

اس موقع پر لیبر اور فلاحی امور کے وزیر علی ربیعی بھی موجود تھے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی پیداوار کے 77 حجروں میں ایرانی ساخت کے مختلف  وسائل اور اشیاء کا قریب سے معائنہ کیا۔

ان وسائل اور اشیاء میں خوراک، لباس، طبی وسائل ، بچوں کے وسائل،صنعتی اور تعمیراتی وسائل شامل ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر ان افراد کا شکریہ ادا کیا جو ملک کے اندر پیداوار پر توجہ مبذول کررہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬