06 May 2018 - 10:13
News ID: 435818
فونت
آیت الله مدرسی :
عراق کے ایک بزرگ عالم دین نے بیان کیا ہے کہ عراق کا سیاسی نظام معاشرے اور اسلامی اقدار کی بناد پر قائم ہے ۔
آیت الله مدرسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک بزرگ عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرس نے اپنے ایک بیانیہ میں عراق میں ہونے والے پارلیہ مینٹ الکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ اس ملک کے علماء و مفکرین کو چاہیئے کہ لوگوں کو نصیحت و رہنمائی کر کے اپنی ذمہ داری پر عمل کریں ۔

انہوں نے الیکشن کو لوگوں کا ایک قانونی و واجب حق جانا ہے کہ جو بنیادی قانون کے موافق ہے کہ جو عراق پر حاکم کی ماھیت سے تعلق رکھتا ہے ۔

عراقی عالم دین نے وضاحت کی ہے کہ عراق کا سیاسی نظام معاشرے اور خاص کر دین مبین اسلام کی اقدار کی بناد پر قائم ہے ۔

آیت الله مدرسی نے امید واروں کو ووٹ دینے والے لوگوں کو ذمہ دار جانا ہے اور وضاحت کی : الکشن کے امیدوار جو اپنے پارلیہ مینٹ کے نمائندگی کی مدت میں جو عمل بھی انجام دے نگے ان کو ووٹ دینے والے بھی اس کے ذمہ دار ہیں اس وجہ سے لوگوں کو چاہیئے کہ  نیک اور قابل شخص کو انتخاب کریں اور ان کو مشورہ دیں ۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں پارلیہ مینٹ کا الکشن اسی مہینہ کے ۱۲ تاریخ کو پورے ملک میں ایک ساتھ منعقد ہونی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬