06 May 2018 - 13:35
News ID: 435826
فونت
نوری المالکی :
نائب عراقی صدر نے کہا کہ عالمی ایٹمی معاہدے کے تناظر میں اس معاہدے کا نفاذ، امریکہ کے لیے بہتر ہے۔
نوری المالکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب عراقی صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرے میں پڑ جائے گی۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے حوالے سے ٹرمپ کی حالیہ دہمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے ایک فریقی علیحدگی نہ ممکن ہے کیونکہ یورپی ممالک،روس اور چین جوہری معاہدے کی منسوخی کے ساتھ مخالفت کے علاوہ اس کے مکمل نفاذ کے حمایت کر رہے ہیں۔

عراقی عہدیدار نے بتایا کہ عالمی ایٹمی معاہدے کے تناظر میں اس معاہدے کا نفاذ، امریکہ کے لیے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ، دنیا کے تمام امن پسند لوگوں اور تمام انسانیت کے لیے ایک کامیابی ہے۔

المالکی نے کہا کہ جوہری معاہدہ، خطے کی سیکورٹی اور استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے اپنا ملک کی بھرپور حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ایٹمی سمجھوتے سے خطی بحرانوں کی کمی میں مدد ملی ہے۔

یاد رہے کہ بارہ مئی کو، ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری معاہدے سے باہر نکلنے اور اس پر کاربند رہنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

روس اور چین نے ایک مشترکہ بیان میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ  فیڈریکا مغرینی نے بار بار عالمی جوہری معاہدے کے نفاذ پر زور دیا ہے۔

عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے بھی اپنی 10 رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ جان کری اور دوسرے امریکی حکام ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬