08 May 2018 - 12:17
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435849
فونت
حسین امیر عبداللہیان:
پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ داعش کو امریکہ اور اس جیسے ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے اور بدقسمتی سے ایسی دہشتگرد تنظیموں سے ان ممالک کو فائدہ پہنچا ہے.
حسین امیرعبداللہیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اعلی ایرانی سفارتکار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز تہران یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں جوہری معاہدے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے مقاصد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ امریکی حکام کیوں جوہری معاہدے سے نکلنے کا شور مچارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی علاقائی طاقت نے دنیا کے ممالک کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں جوہری معاہدہ طے پایا اور ٹرمپ اب اس سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کو امریکہ اور اس جیسے ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے اور بدقسمتی سے ایسی دہشتگرد تنظیموں سے ان ممالک کو فائدہ پہنچا ہے.

اعلی ایرانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سعودی عرب، عراق، شام، ترکی، ایران اور یمن میں بدامنی پھیلا کر جنگ کی صورتحال پیدا کی ہے اور اس صورتحال کو مزید پیچیدہ کرنے کے لئے انھوں نے داعش کو استعمال کیا ۔/۹۸۹/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬