17 May 2018 - 16:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435967
فونت
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الحج صوبے کے شہر العند پر سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں کے ٹھکانے پر بدر۔۱ میزائل داغا۔
یمنی میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العند فوجی چھاونی یمن کے جنوب میں واقع ہے اور یہ سعودی آلہ کاروں کا ایک اہم مرکز شمار ہوتا ہے۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی اینٹی ائیر کرافٹ نے صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ میں سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا۔

در ایں اثناء سعودی ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں 3 سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے گزشتہ دو روز کے اندر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر اپنے میزائلی حملے تیز کردئے ہیں۔

یمنی فوج نے پیر کی صبح بھی جیزان میں ہی ایم بی سی فوجی اڈے اور الغاویہ علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سعودی عرب  نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جو بدستور جاری ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬