‫‫کیٹیگری‬ :
20 May 2018 - 16:48
News ID: 435994
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آ‌یت الله مکارم شیرازی نے کہا : ممکن ہے غیر شرعی راہ جیسے رشوت کے راستے سے انسان کو مال حاصل ہو اگر انسان کے اندر اس سے پرہیز کرنے کا روحیہ نہ پایا جائے تو اس سے دوری اختیار نہیں کر سکتا اور اس کے سامنے تسلیم ہو جاتا ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ رمضان کے مہینہ کی روحیانیت سے آشنا ہونا چاہیئے کہا : انسان رمضان کے مبارک مہینہ میں اپنے لئے فردی اور سماجی تبدیلی پیدا کرے ۔

انہوں نے تقوا اور پاکیزہ مہینہ کو رمضان کے مبارک مہینہ کے نام سے جانا ہے اور وضاحت کی : قرآن کریم انسان کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا روزہ رکھو تا کہ تمہارے اندر تقوا کا روحیہ زندہ ہو سکے ، تقوا انسان کے روح کو گناہ و غلط کاموں سے دور رکھنے کی حالت پیدا کرتا ہے ۔  

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : ممکن ہے غیر شرعی راہ جیسے رشوت کے راستے سے انسان کو مال حاصل ہو اگر انسان کے اندر اس سے پرہیز کرنے کا روحیہ نہ پایا جائے تو اس سے دوری اختیار نہیں کر سکتا اور اس کے سامنے تسلیم ہو جاتا ہے ، بعض وسوسہ نفسانی خواہشات اور انسان کے اندر سے پیدا ہوتا ہے اور بعض وسوسہ شیطان اور بیرونی ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ روحی بیماری سے مقابلہ کے لئے تقوا اختیار کرنا چاہیئے بیان کیا : انسان مسلسل نفسانی و شیطانی وسوسہ کا شکار ہوتا ہے اس وجہ سے مقابلہ کی طاقت ہونی چاہیئے تا کہ خود کو کنٹرول کر سکے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬