21 May 2018 - 16:55
News ID: 436005
فونت
بهرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں قائم ہونے والی ہر حکومت کے ساتھ ایران کےتعلقات بہتر اور اچھے رہیں گےیورپی یونین کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں لیکن یورپی یونین میں امیرکہ کام قابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
بهرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے صحافیوں سے گفتگو میں عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں قائم ہونے والی ہر حکومت کے ساتھ ایران کےتعلقات بہتر اور اچھے رہیں گےیورپی یونین کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں لیکن یورپی یونین میں امریکہ کامقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

بہرام قاسمی نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد سے  ایک نہ ایک دن اسرائیلی ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا اور فلسطینی عوام آرام اور سکون کے ساتھ اپنے وطن ميں زندگی بسر کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک مسئلہ فلسطین کے بارے میں آشکار خانت کا ارتکاب کررہے ہیں ۔ اسرائیل اور امیرکہ کے ساتھ ملکر فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

بہرام قاسمی نے ایران اور شام کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں ایران کی پالیسی مستقل بنیادوں پراستوار ہے اور شام سے دہشت گردوں کے مکمل خآتمہ تک ایران شامی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔ قاسمی نے کہا کہ جو ممالک شام میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موجود ہیں انھیں شام سے فوری طور پر خارج ہوجانا چاہیے۔ ایران شامی حکومت کی درخواست کی بنا پر شام میں موجود ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک شامی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں لیکن ایران کو یورپی ممالک کے کردار پر بھی اعتماد نہیں ہے اور ایران اس سلسلے میں یورپی ضمانت کے اعتبار کو دیکھ کر ہی کوئی قدم اٹھائے گا۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬