20 May 2018 - 15:24
News ID: 435992
فونت
افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔
کراچی میں۴ طالبان دہشتگرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم  طالبان نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد  اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ جاری رہےگی۔ یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی، اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے اپنے الگ الگ پیغامات میں طالبان سے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی ۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونے تمام فریقوں سے رمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد دنیا بھر میں اسلام کی بدنامی کا اصلی سبب بنے ہوئے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬