21 May 2018 - 12:53
News ID: 435996
فونت
حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی سازشوں اور عداوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
حسن روحانی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی سازشوں اور عداوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

صدر حسن روحانی نے حکومتی ارکان اور ان کے اہلخانہ کے ایک اجتماع سے خطاب میں امریکہ ، اسرائیل اور خطے میں ان کے حامی ممالک کی طرف سے ایران پر دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ان کے شدید ترین دباؤ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ سال کے تمام ایام یکساں نہیں ہیں۔ رمضان میں افطار اور سحر بھی ہے اور بھوک اور پیاس کو تحمل کرنے جیسی عبادت بھی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ سخت اور پیچیدہ مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور مشکلات سے عبور کرنا ایرانی قوم اچھی طرح جانتی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں اور امریکہ اقتصادی دباؤ کے ذریعہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور خدا سے راز و نیاز کا مہینہ ہے اوراس مبارک مہینے کی ایک اور اہمیت ایک دوسرے سے اچھے اخلاق سے پیش آںا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬