رسا نیوز ایجنسی کی المنار سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب آشکارا اور پنہاں طور پر حزب اللہ لبنان کو نئی کابینہ ميں شامل ہونے سے روکنے کی مذموم کوشش کررہا ہے لیکن تاریخ ثابت کردےگی کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو نئی کابینہ میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔
حزب اللہ لبنان مضبوط اور قوی بن کر نئی کابینہ میں شرکت کرےگی۔ لبنانی عوام سعودی عرب کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں آگاہ ہیں اور عالمی سطح پر مسلمان بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے اتحاد سے آگاہ ہیں ۔ مسلمان اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے حکام کی خیانت کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
قاووق نے اسرائیل اور سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی دوستی کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی فلسطینی عوام کے ساتھ خيانت آشکار ہوگئی ہے سعودی عرب نے فلسطین کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے اور فلسطین کے بعد اب وہ لبنان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰