21 May 2018 - 16:51
News ID: 436004
فونت
بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے شاہی حکومت کے مخاصمانہ اور پرتشدد اقدامات کی مذمت کی ہے۔
بحرین مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی صوت المنامہ نامی ویب سائٹ سے رپورٹ کے مطابق،  المصلی اور الدیہ میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ ملک کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی جبری حراست ختم کرنے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت، سیاسی مخالفین کی سرکوبی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کو مکمل جمہوری حقوق دیئے جائیں۔

بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ  کر کے ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی نظام کے خاتمے اور منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬