23 May 2018 - 20:10
News ID: 436025
فونت
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
حوزه علمیه قم کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غم و مصبیتوں کو پوشیدہ رکھنا مومن کے صفات میں سے ہے کہا: مومنین فقط اهل ‌بیت (ع) کے غم میں سوگوار اور غمگین ہوتے ہیں ، مال دنیا کے لئے حزن و غم مومن کے شایان شان نہیں ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه قم کے استاد حجت‌ الاسلام‌ والمسلمین حبیب ‌الله فرحزاد نے آج حرم حضرت معصومہ قم (س) میں تقریر کرتے ہوئے خوشروی اور شادابی مومنین کے صفات میں شمار کیا اور کہا: مومنین دنیا کے لئے غمگین نہیں ہوتے مومن فقط اهل ‌بیت (ع) کے غم میں غمگین ہوتا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مال دنیا اور دنیاوی مسائل کے لئے حزن و غم ، رحمت الھی سے انسان کے نا امید ہونے کا سبب ہے کہا: دنیاوی مسائل کی بنیاد پر خود کا دوسروں سے مقایسہ اور دنیوی چیزوں پر غمگین ہونا انسان کے اندر شیطان کے نفوذ کی نشانی ہے ۔

حوزه علمیه قم کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انسان فقط نیکیوں میں خود کو دوسروں سے مقایسہ کرے کہا : نیکیوں میں دوسروں سے خود کا مقایسہ کرنا اور سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی قران کریم اور روایتوں میں تاکید کی گئی ہے ۔

حجت ‌الاسلام والسملمین فرحزاد نے مزید کہا: مجلس اهل‌ بیت (ع) میں اگر چہ بظاھر انسان غمگین ہوتا ہے مگر یہ غم انسان کی تعمیر اور اس کی معنوی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

انہوں ںے یاد دہانی کی: اگر انسان اقتصادی مشکلات ، مصیبتوں اور ناگوار مسائل میں صبر اختیار ، اپنے جزبات کو دوسروں سے چھپا لے جائے ، دوسروں کی ناراضگی کا سبب نہ بنے تو اس نے مومن کے صفات کو حاصل کرلیا ہے ۔

انہوں نے خوشی خلقت کی بنیادوں میں شمار کیا اور کہا: خوشروی فقط انسانوں ہی کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ انسان، خدا کے سامنے بھی خوشروی سے پیش آئے ۔

حوزه علمیه قم کے استاد نے واضح طور سے کہا: وہ غم جو انسان کی تعمیر میں کردار ادا کرے قابل تحسین ہے ، دنیاوی مشکلات کے لئے غمگین ہونا رحمت الھی سے نا امیدی کا سبب ہے ۔

حجت ‌الاسلام‌ والمسلمین فرحزاد نے پسندیدہ حیات کا ملاک خداوند متعال کی بندگی جانا اور کہا: مومن کے لئے پسندیدہ حیات وہ حیات ہے جس میں سب سے زیادہ خدا کی عبادت کی جاسکے ، جبکہ موجودہ دنیا میں مادیات سے بھری زندگی کو پسندیدہ حیات مانا جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: دعا اور رسول خدا (ص) پر درود انسان کی خوشحالی کا سبب ہیں ، بہترین دعا ایمان اور جسم کی سلامتی کی دعا ہے اور اس بات پر توجہ کرنی چاہئے وہ چیز جو انسان کی مشکلات کے حل میں سب سے زیادہ اثر انداز ہے وہ دعا ہے ۔

حوزه علمیه قم کے استاد نے آخر میں صلوات کی برکتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا : رسول اسلام (ص) کا ارشاد ہے کہ « جو بھی میرے اوپر دورد بھیجے گا اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دئے جائیں گے » ۔ / ۹۸۸/ ن ۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬