23 May 2018 - 20:12
News ID: 436026
فونت
ایرانی وزیر دفاع:
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران اپنی دفاعی و میزائل توانائی میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور وہ اس توانائی کو مسلسل بڑھاتا رہے گا۔
 امیر حاتمی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے ایران کی دفاعی و میزائل توانائی کو ملکی دفاع کی اہم بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جتنا بھی زیادہ دباؤ ڈالا جاتا اور پابندیاں بڑھائی جاتی رہیں گی تمام شعبوں میں ایران کی دفاعی توانائی کو بڑھانے کے لئے ہمارا عزم اتنا ہی بڑھتا رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی قوم اور مسلح افواج، دشمن کی ہر طرح کی دشمنی اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ماضی سے کہیں زیادہ آمادہ ہے اور ایسی حالت میں کہ ایران کے اسلامی انقلاب اور نظام اسلامی کے دشمن نیز تسلط پسندانہ نظام کے حکام غیر مربوط باتوں کو زبان پر لا رہے ہیں ایران کی دفاعی صنعت کی ترقی کا عمل مکمل آمادگی کے ساتھ مسلسل جاری رہے گا۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایران کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے اہانت آمیز بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مقامی دفاعی توانائی سے امریکہ کے مجرم حکمراں بوکھلائے ہوئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬