24 May 2018 - 16:47
News ID: 436030
فونت
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے صوبے صعدہ کے سرحدی علاقوں پر ممنوعہ بم برسائے ہیں۔
یمن پر سعودی جارحیت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبے صعدہ کے شہر منبہ کے زرعی و رہائشی علاقوں پر کلسٹر بم برسائے۔

اس بمباری میں جو بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور جو یمنی عوام کے خلاف بڑے خطرے کی حیثیت رکھتی ہے، شدید مالی نقصان ہوا۔

سعودی عرب نے یمنی عوام کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لئے ان کے خلاف کلسٹر بم سمیت مختلف قسم کے خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے پھر بھی وہ اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کی جیزان بندرگاہ پر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ بدر ایک نامی یمنی فوج کا یہ میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جا کر لگا۔

واضح رہے کہ یمن کے محاصرے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬