سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کی رات صنعا کے کئی علاقوں پر متعدد بار بمباری کی جس میں ستّین روڈ پر آئل تنصیبات بھی شامل ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا میں آئل کمپنی کی عمارت پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری میں پانچ عام شہری شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
صعدہ پر سعودی عرب کی ہفتے کے روز کی جارحیت میں اکّیس عام شہری شہید ہوئے و زخمی ہوئے۔
دوسری جانب یمنی فوج نے مغربی ساحل پر سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو ایک قاہر ایم دو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے بھی یمن سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کے کم از کم چھے فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دو سعودی فوجی جازان، ایک صوبے الحرث اور ایک نجران میں مارا گیا البتہ دو دیگر فوجیوں کی ہلاکت کے مقام کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے