27 May 2018 - 19:16
News ID: 436064
فونت
بحرین کے وزير خارجہ :
خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ قطر پر اقتصادی پابندیاں عائد کرکے قطر کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
خالد بن احمد آل خلیفہ

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزير خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل ہونے کی فی الحال کوئی امید نہیں ہے اور 4 عرب ممالک نے قطر پر اقتصادی پابندیاں عائد کرکے قطر کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ طے نہیں کہ قطر کا بحران اچانک حل ہوجائے گا بلکہ قطر کو 4 ممالک کے شرائط پر عمل کرنا ہوگا ۔

بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے بحران کے آغاز پر یہ توقع تھی کہ قطر کے بادشاہ فوری طور پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے گذشتہ سال جون سے قطر کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کررکھے ہیں۔

قطر کے خلاف سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات کی گھناؤنی سازش کو ترکی اور ایران نے ناکام بنادیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬