27 May 2018 - 20:45
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436071
فونت
ایران قدس کمیٹی کے سربراہ :
رمضان شریف نے کہا ہے کہ ناجایز صیہونی حکومت کے مظلوم فلسطینی عوام کے قتل و عام سے ان کی جائز جدوجہد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
رمضان شریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قدس کمیٹی کے سربراہ رمضان شریف نے کہا ہے کہ ناجایز صیہونی حکومت کے مظلوم فلسطینی عوام کے قتل و عام سے ان کی جائز جدوجہد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

صیہونی مظالم اور تشدد فلسطینیوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے: ایران قدس کمیٹی کے سربراہ

غزہ اور مغربی کنارے پر بسنے والے مظلوم فلسطینیوں کے کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ دن دور نہیں جب فلسطینی عوام اپنی سرزمین کو صیہونیوس سے آزاد کرائیں گے۔

غزہ میں جارح صیہونیوں کے ہاتوں نہتے فلسطینیوں کی قتل و عام کے رد عمل پر انہوں نے کہا کہ دنیا اور بین الاقوامی برادری اس انسان سوز اور بے رحم قتل و عام کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے بعض عرب حکمرانوں کی مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی عوام کے قتل و عام پر خاموش کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعے میں پوری دنیا میں آزاد پسند اور مسلمان قدس ڈے کی ریلیاں نکالیں گے جس میں ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬