حفظ و حسن قرآت کے مقابلے دمشق میں ایرانی ثقافتی مرکز اور شامی وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد ہوئے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق سال گذشتہ کی طرح امسال بھی حفظ و حسن قرآت کے مقابلے دمشق میں ایرانی ثقافتی مرکز اور شامی وزارت اوقاف کے تعاون سے مسجد«یلبغا» میں منعقد کیے گیے
ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈرابوالفضل صالحینیا نے مقابلوں کی اہمیت خطاب میں کہا کہ ان مقابلوں کے لیے باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
«الاسد» (معاهد الاسد لتحفیظ القرآن) قرآنی مرکز کے سربراہ محمد انس الدوامنه اور سیکریٹری اوقاف رفعت علی دیب و دیگر نے خطاب کیے۔
دمشق؛ ایران کے تعاون سے قرآنی مقابلے+تصاویر
مقابلوں میں اول آنے والے حلب شہر کے قاری محمد علی حمدو کے علاوہ ایرانی قاری حسّان برکات نے پروگرام میں اعزازی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔
اختتامی تقریب میں حفظ و قرآت کے اول تا سوم آنے والوں کو قیمتی انعامات دیے گیے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے