01 June 2018 - 16:08
News ID: 436119
فونت
ترک کمپنی اسٹارٹ اپ نے مساجد کی صفائی کے لیے ربوٹ تیار کرنے کا دعوی کیا ہے
مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی روزنامه «ڈیلی صباح» سے  رپورٹ کے مطابق، «ٹرناکو روبوٹیک» کمپنی کے مطابق اس ربوٹ کا نام «مورو» رکھا گیا ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹرکریم سنسان کا اس بارے میں کہنا ہے: یہ ربوٹ مساجد کی گندگی اور کچرہ وغیرہ صاف کرکے فرش کو بیکٹریا سے صاف بھی کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ ربوٹ کو موبایل ایپلیکیشن سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

سنسان کے مطابق یہ آیڈیا اس وقت انکے دماغ میں آیا جب اس نے سنا کہ ایک مسجد کو دو بوڑھے آدمی صاف کرتے ہیں جنکی آنکھیں کمزور اور انہیں سانس کی بیماری لاحق ہے۔

ان بوڑھے افراد کو ڈاکٹر نے مسجد جانے سے روک دیا تھا۔

سنسان کا کہنا ہے کہ ایک مسجد کے ذمہ دار نے انہیں بتایا کہ مسجد کو ایک مہینے میں ایک بار بمشکل صاف کیا جاتا ہے اسی وجہ سے انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ صفائی کے لیے ایک ربوٹ تیار کیا جائے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬