01 June 2018 - 16:43
News ID: 436127
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کا سب سے بڑا مسئلہ ایرانی عوام کی جانب سے سامراجی طاقتوں کے خلاف قیام ہے ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے امریکی سامراج کے مقابلے میں بعض علاقوں ملکوں کے مفاد پرستانہ موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ایران کے لئے باعث افتخار ہے کہ ایران، امریکہ کی عالمی آمریت کے خلاف کھڑا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر  نے عالمی یوم القدس کی آمد کے موقع پر کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح)  ہمیشہ ہی غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے پر تاکید کرتے رہے اور ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل علاقے میں ایک کینسر کے پھوڑے میں بدل چکا ہے اور علاقے کو نا امن کردیا ہے اور آج ہم بخوبی مشاہدہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل کا کردار علاقے کو نا امن کرنے میں کس حد تک خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کا نام دیا اور اس روز پوری دنیا میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں اور لوگ اسرائیل کی نسل پرستانہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں سے اظہار بیزاری کرتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬