پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے داعش دہشت گرد گروہ کو اپنے ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس آئی نے ایک رپورٹ میں داعش گروہ کو پاکستان کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ بدامنی پھیلانے میں داعش کا کردار سب سے زیادہ ہوگا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں علمی مراکز پر حملے تیز ہو گئے ہیں اور یہ مسئلہ پاکستانی حکام کے لئے باعث تشویش بنا ہوا ہے۔
گذشتہ اٹھارہ برس کے دوران دہشت گردی کے خلاف مہم کے نتیجے میں پاکستان کو ایک سو بیس سے زائد ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے اس وقت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے