01 June 2018 - 16:35
News ID: 436125
فونت
بحرین کی نمایشی عدالت نے کل بحرین کے ۶ شہریوں کو ملک کے حالات کو خراب کرنے کے من گھڑت الزام کے تحت قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی نمایشی عدالت، بحرین کے انقلابیوں کو اس قسم کے جھوٹے الزامات کی بنا پر عمر قید اور پھانسی کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ شہریت ختم کرنے جیسے فیصلے کرتی رہی ہے۔

عالمی اداروں نے بارہا اس قسم کے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اور سماجی شخصیات کی سرکوبی قرار دیا ہے۔

بحرین کی انسانی حقوق کے ادارے نے 23 مئی کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ آل خلیفہ نے گزشتہ 6 برسوں کے دوران 728 بحرینی شہریوں کی شہریت ختم کی۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی نظام کے خاتمے اور منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بحرین کی شاہی حکومت، عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی عرب اور اپنے اتحادی ملکوں کے فوجیوں کے ذریعے ملک میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬